انٹرنیشنل

پاکستان میں احتجاج، امریکہ کا مؤقف بھی آگیا

پاکستان میں احتجاج، امریکہ کا مؤقف بھی آگیا
Nov 26, 2024 |
پاکستان میں احتجاج، امریکہ کا مؤقف بھی آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ پرامن احتجاج کریں، تشدد سے گریز کریں۔

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کا حامی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button