قوام متحدہ کے ذیلی ادارے خوراک اور زراعت کے زیر اہتمام گوجرنوالہ میں ایک سیمینار منعقد ہوا
سیمینار میں دھان کی فصل، بیماریوں کی تشخیص اور کنٹرول بارے آگاہی فراہم کی گئی
سیمینار میں پنجاب بھر سے زرعی ماہرين محکمہ خوراک اور زراعت کے عہدے دار اور کسانوں کی نمائندگی واہنڈو سے تعلق سے رکھنے والے رضوان اعظم گورائیہ نے کی
مانیٹرنگ ڈیسک (وی او سی اردو نیوز)
24 اکتوبر 24
گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے خوراک اور زراعت کے زیر اہتمام گوجرنوالہ کے ایک نجی ہوٹل میں سیمینار منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر سے زرعی ماہرين محکمہ خوراک اور زراعت کے عہدے دار اور کسانوں نے شرکت کی، سیمینار کی نمائندگی واہنڈو سے تعلق سے رکھنے والے رضوان اعظم گورائیہ نے کی، سیمینار میں دھان کی فصل، بیماریوں کی تشخیص اور کنٹرول بارے آگاہی فراہم کی گئی، محکمہ خوراک اور زراعت کی تنظیم اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ ہے جس کا کام بھوک کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہے، ہمارا ہدف ہر ایک انسان کے لیے خوراک کا تحفظ حاصل کرنا ہے، تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام افراد کو معیاری خوراک تک رسائی حاصل ہو اور وہ ایک متحرک اور صحت مند زندگی بسر کر سکیں.