آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟
🛑 *23 اکتوبر 2024 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں | اس پوسٹ کو آگے شیئر کرنے کی درخواست ہے👇*
🛑 *جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، ہفتے کو حلف اٹھائیں گے*
🛑 *نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، فائز عیسیٰ اور منصور علی شاہ سے ملاقاتوں کے بعد متحرک*
🛑 *جسٹس منصور علی شاہ کل فیملی سمیت عمرہ کیلئے روانہ ہوں گے، یکم نومبر کو واپسی متوقع*
🛑 *چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا*
🛑 *نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کیلئے تیاریاں شروع، ڈھائی سے تین سو مہمانوں کی آمد متوقع*
🛑 *جسٹس یحییٰ آفریدی تمام شہریوں کے حقوق کا مساوی تحفظ کریں گے، وکلا تنظیموں کا بطور چیف جسٹس تقرری کا خیر مقدم*
🛑 *پاکستان فلس، طینیوں کا گھر، ہمارے دل آپ کے لیے دھڑکتے ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف*
🛑 *عالمی برادری نے اسرا_ئیلی جارحیت روکنے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، شہباز شریف*
🛑 *توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور، آج رہائی نہ ہو سکی*
🛑 *خفیہ ایجنسیوں کے کہنے پر ججز سیٹ پر موجود نہیں اس لیے بشریٰ بی بی آج رہا نہیں ہوسکیں، عمر ایوب*
🛑 *نیب ترامیم کیس میں جسٹس حسن اظہر رضوی کا اضافی نوٹ*
🛑 *ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں حساس دفاعی ادارے پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی*
🛑 *صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ترکیہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت*
🛑 *کراچی: ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق*
🛑 *کراچی میں وکیل کا جھگڑا، احتجاج کے دوران وکلا نے شارع فیصل بند کردی، ایک موٹر سائیکل نذر آتش*
🛑 *سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، 15 سال تک سزا اور بھاری جرمانے کی منظوری*
🛑 *پشاور: جانوروں پر تشدد، زیادہ بوجھ ڈالنے پر قید اور جرمانے کا بل منظور*
🛑 *عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار*
🛑 *سندھ اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم اور آئینی بینچز کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور*
🛑 *عمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد*
🛑 *کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے 3 راکٹ داغے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس*
🛑 *سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ*
🛑 *فضائی آلودگی کے باعث لاہور میں اسکول کھلنےکے اوقات تبدیل، اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے*
🛑 *حز_ب_ اللہ نے حسن_نصر_اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم_صفی_الدین کی شہادت کی تصدیق کردی*
🛑 *پاکستانی فلموں کے معروف ولن شفقت چیمہ کوما میں چلے گئے*
🛑 *اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت کا علی امین کو گرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم*
🛑 *انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا*
🛑 *اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی، 87000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور*
🛑 *سونے کا بھاؤ ملکی اور عالمی منڈیوں میں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا*
🛑 *کراچی: اورنگی ٹاؤن: گھر سے ماں اور 2 بچے گلے کٹے زخمی حالت میں برآمد، ایک بچہ دم توڑ گیا*
🛑 *بھارتی ریاست بنگال اور اڑیسہ میں سمندری طوفان کا خطرہ، 10 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور*
🛑 *پاکستان اور چین کا ایم ایل ون کے دونوں فیز کے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ*
🛑 *سپریم کورٹ: 26 ویں ترمیم کے بعد پہلا کیس آئینی بینچ کو بھیج دیا گیا*
🛑 *خلیج بنگال میں سمندری طوفان کی تشکیل، پاکستان پر اثرات نہیں پڑیں گے*
🛑 *26 ویں آئینی ترمیم، عدلیہ کے 40 فیصد مقدمات آئینی بینچوں کو منتقل ہونگے*
🛑 *کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک، 4 گرفتار*
🛑 *معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کیلئے ایف بی آر افسران کو نئے اختیارات تفویض*