آج دن بھ کی خبریں ۔ 18اکتوبر 2024
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *18 اکتوبر 2024 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں | اس پوسٹ کو آگے شیئر کرنے کی درخواست ہے👇*
🛑 *اسرا_ئیل کا بڑا حملہ، ح_ م_ ا_ س نے اپنے قائد یحییٰ_السنو_ار کی شہادت کی تصدیق کردی*
🛑 *ہماری آزادی اور خود مختاری کے لیے یحییٰ_السنو_ار نے اپنی جان قربان کردی، ح_ م_ ا_ س کا بیان*
🛑 *مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج، 40 سے زاید کارکن گرفتار، کراچی میں لاٹھی چارج اور شیلنگ*
🛑 *کراچی: کرین پارٹی کی ریگل چوک صدر پر ریلی، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، مارکیٹس بند*
🛑 *کراچی میں صارفین کو موبائل ڈیٹا پر واٹس ایپ سروسز میں مشکلات، میڈیا فائلیں، تصاویر یا ویڈیوز کی اپ لوڈنگ متاثر*
🛑 *پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا*
🛑 *آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش نہیں ہو سکی، اجلاس ملتوی*
🛑 *الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا، ذرائع الیکشن کمیشن*
🛑 *عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر*
🛑 *حتمی مسودے پر مشاورت کریں، بلاول نے بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرادی*
🛑 *آئینی ترمیم پر مشاورت، پی ٹی آئی وفد کی موجودگی میں بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے*
🛑 *ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کراکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو*
🛑 *ہم ہر صورت برابری کی نمائندہ آئینی عدالت بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری کا حیدرآباد میں جلسے سے خطاب*
🛑 *وفاقی کابینہ کا اجلاس آئینی ترمیم پر کسی فیصلے کے بغیر ختم، اجلاس کل صبح دوبارہ طلب*
🛑 *حکومت اور اتحادی جماعتوں میں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے نہ ہوسکا، مزید مشاورت کا فیصلہ*
🛑 *وزیر اعظم کی سینیٹرز کو صبح ناشتے جبکہ اراکین قومی اسمبلی کو ظہرانے کی بھی دعوت*
🛑 *عورتوں کے دوپٹے چھین کر آئین سازی نہ کریں، علی محمد خان*
🛑 *مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو عدالتی فیصلے پر عمل کرنا ہوگا: سپریم کورٹ*
🛑 *مخصوص نشستوں کےکیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردی*
🛑 *پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا*
🛑 *جس حد تک ممکن ہو یکم جنوری 2028 تک سود کا خاتمہ کیا جائےگا، مجوزہ آئینی ترمیم*
🛑 *طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا: خصوصی کمیٹی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش*
🛑 *سندھ بار کونسل کا کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان، جیل قید شخص نے صوبائی وزیر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، سندھ بارکونسل*
🛑 *کراچی میں نافذ دفعہ 144 میں دو دن کی توسیع*
🛑 *بہاولنگر: اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو بلیک میل کرنےکے الزام میں لیکچرار گرفتار*
🛑 *سرکاری ملازمین کے بچوں کو اشتہار یا اوپن میرٹ کے بغیر نوکری دینے کی پالیسی ختم کرنیکا حکم*
🛑 *اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ آپریشنز کیلئے بینکوں کو 4 ہزار ارب سے زائد کی رقم دی*
🛑 *لاہور: چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا، 16 کروڑ روپے سے زائد لیکر فرار*
🛑 *کراچی میں کل درجہ حرارت 40 ڈگری تک چھو سکتا ہے، سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے کے سبب گرمی کی شدت بڑھے گی، محکمہ موسمیات*
🛑 *حکومت پاکستان کا سردیوں کی آمد پر غ_ ز_ ہ کیلئے امداد بھجوانے کا فیصلہ*
🛑 *حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا*
🛑 *ویڈیو وائرل ہونے سے کیوں نہیں روکی؟ بچوں کا سڑکوں پر آنا آپکی ناکامی ہے: لاہور ہائیکورٹ آئی جی پنجاب پر برہم*
🛑 *کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے! پاکستان کی 44 ماہ بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں پہلی کامیابی*
🛑 *پاکستانی اسپنرز کی تباہ کن بولنگ، دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست*
🛑 *190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ*
🛑 *عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کا تاحال پتہ نہ چل سکا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان*
🛑 *کوئی بھائی نہیں، کوئی لاڈ نہیں ہوگا، اب منسٹر والی اکڑ دکھاؤں گی: عظمیٰ بخاری کی صحافیوں سے گفتگو*
🛑 *راولپنڈی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید، ملزمان کی فائرنگ سے منشیات فروش گینگ کا سرغنہ بھی مارا گیا*
🛑 *پنڈی میں مزید 112 طلبہ کیخلاف مقدمہ درج، جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند، فیڈرل بورڈ کے امتحانات ملتوی*
🛑 *لاہور: طالبہ سے زیادتی کی جھوٹی خبرسوشل میڈیا پر پھیلانے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل*
🛑 *ملک میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا*
🛑 *پشاور ہائیکورٹ: رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور*