طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ ، سماعت 5 دسمبرتک ملتوی
*طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ ، سماعت 5 دسمبرتک ملتوی*
لاہور :سیشن کورٹ لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ کی سماعت ہوئی،عدالت نے قیصر بٹ اور امیر فتح ٹیپو کی عبوری ضمانت پر سماعت کی ، عدالت نے عدم پیروی پر قیصر بٹ کی ضمانت خارج کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی ایڈیشنل سیشن جج سرفراز حسین نے عبوری ضمانت پر سماعت کی ،
عدالت میں تفتیشی افسر نے بات کرتے ہوئے عدالت سے کہا، ہم اپنی تفتیش مکمل کر چکے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ملزمان کی کسٹڈی چاہیئے تاکہ مزید کروائی کی جا سکے ، عدالت میں آج ملزم قیصر بٹ پیش نا ہو سکے،
ملزمان کے وکیل کی جانب سے عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا کی گئی ، جس پر عدالت نے کہا کہ بنا کسی خاص وجہ کہ حاضری معافی کی درخواست قبول نہیں کی جا سکتی ،
عدالت نے عدم پیروی پر قیصر بٹ کی ضمانت خارج کر دی، دوسرے ملزم امیر فتح آج عدالت میں پیش ہوئے، مدعی کے وکیل نے عدالت میں یہ موقف اپنایا کہ یہ دونوں ملزمان ایف آئی آر میں خاص طور پر نامزد ہیں،
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقتول کی بیوی نے دونوں کو حملہ کرتے دیکھا ہے، دوسری جانب ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سینئر وکیل یہاں موجود نہیں ہیں لہذا دلائل کے لئے مزید وقت دیا جائے ، اس پر عدالت کا۔
کہنا تھا کہ اگر آپ 12 بجے ملزم پیش کر سکتے ہیں تو بارہ بجے کا وقت رکھوا لیں، ملزم وکیل کا کہنا تھا کہ ہم آج 12 بجے پیش نہیں کر سکتے، عدالت نے میر فتح کی عبوری ضمانتوں میں 5 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔