انٹرنیشنلترکیہ

ترکیہ کی ریاستی ایوی ایشن سائٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی

ترکیہ کی حکومت نے کہا کہ ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 دیگر زخمی ہو گئے جب کہ عینی شاہدین نے کہا کہ انقرہ کے قریب اس مقام پر فائرنگ اور زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب اردوان دھماکے کے وقت روس میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے ہلاکتوں کی تصدیق کی اور اسے گھناؤنا دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ 2 حملہ آور مارے گئے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے، نشریاتی اداروں نے اس سے قبل ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کی عمارت میں مسلح حملہ آوروں کے داخل ہونے کی فوٹیج نشر کی۔

انہوں نے کہا کہ انقرہ کہرامانکازان سائٹ پر دہشت گردانہ حملے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button