فرض کی ادائیگی کے دوران موٹروے پولیس سب انسپیکٹر ہزارہ ایکسپریس وے پر شہید
انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی جانب سے اظہار افسوس۔
(موٹروے نارتھ زون )
:12.11.2004
ویب ڈیسک وی او سی اردو نیوز
فرض کی ادائیگی کے دوران موٹروے پولیس سب انسپیکٹر ہزارہ ایکسپریس وے پر شہید
تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے (چنار کوٹ) کے قریب موٹروے پولیس کے سب انسپیکٹر شبیر احمد اور ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک ایک خراب گاڑی کو مدد فراہم کر رہے تھے کہ غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے ایک پک اپ ڈرائیور نے انہیں ہٹ کر دیا ۔دونوں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو بٹگرام منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں سب انسپیکٹر شبیر احمد کو اے ایم سی ایبٹ اباد منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ڈاکٹروں کے مطابق موت کی وجہ متعدد فریکچرز اور اندرونی چوٹیں تھیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ۔ انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی جانب سے اظہار افسوس۔