پاکستان

*شیخوپورہ: سانپ کے ڈسنے سے مدرسہ کے 2 طلبہ جاں بحق، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی*

مکمل حقائق

ش یخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقے چک شاہ پور میں سانپ کے ڈسنے سے مدرسہ کے دو طالب علم جاں بحق ہوگئے ۔ جس کی اب سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق مدرسہ جامعہ تدریس القرآن کے طلبہ نماز عشا کے بعد فارغ ہوکر کمرے میں زمین پر سو رہے تھے کہ اچانک سانپ آگیا جس نے 10 سالہ علی حسن اور 8 سالہ اﷲ رکھا کو ڈس لیا،باقی طلبہ نے کمرے سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ۔بچوں کے شور مچانے پر معلم اور دیگر لوگ آگئے جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد سانپ کو قابو کرکے مارڈالا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ۔مدرسہ انتظامیہ کاکہناتھا کہ دونوں بچوں کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button