کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 90 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 89 ہزار 596 پر پہنچ گیا۔
کاروبار کےدوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 1077 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس نے 90 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی تھی اور 1751 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جب کہ مارکیٹ 88 ہزار 945 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔