جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ! فلمسازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ
جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ
اداکارہ جوہی چاولہ کی آمدنی کا بڑا حصہ کاروبار سے آتا ہے، ریڈ چلیز گروپ میں ان کا بڑا حصہ ہے__فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ ہیں جب کہ فلم سازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ہے؟ اس سوال پر ذہن میں عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا یا ایشوریہ رائے بچن کے نام آتے ہیں لیکن یہ نام بالکل غلط ہیں۔
ایک 56 سالہ حسینہ نے تمام بڑی کمائی کرنے والی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ایک فلم کے لیے 4 سے 8 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔
ہورون رچ لسٹ 2024 میں 90 کی دہائی کی اس اداکارہ کا نام جوہی چاولہ ہے، یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کوئی بھی بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی دولت کے قریب بھی نہیں ہے۔
بالی وڈ اداکارہ دنیا کے امیر ترین شخص کیساتھ تصویر شیئر کرکے قصیدے پڑھنے لگیں
ہورون رچ لسٹ 2024کے مطابق جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ ہیں جن کی کل دولت تقریباً ایک کھرب52ارب روپے( 4600 کروڑ بھارتی روپے) ہے۔
اداکارہ جوہی چاولہ کی آمدنی کا بڑا حصہ کاروبار سے آتا ہے، ریڈ چلیز گروپ میں ان کا بڑا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ جوہی چاولہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شریک مالک ہیں، ان کے شوہر کروڑ پتی بزنس مین جے مہتا ہیں۔
جوہی چاولہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مشترکہ کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، اداکارہ رئیل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہیں، جوہی چاولہ کی آخری ہٹ فلم 2009 میں’لک بائی چانس‘ تھی۔
اس فلم کو بنانے میں 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے جب کہ فلم نے 29 کروڑ روپے کمائے تھے، اس کے بعد بھی جوہی چاولہ کئی فلموں میں نظر آئیں لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔
ایشوریا رائے کا نام اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، اداکارہ کے پاس28 ارب روپے کے اثاثے ہیں۔
پریانکا چوپڑا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی کل جائیداد کی مالیت 21 ارب47کروڑ روپے ہے۔