پاکستان

شیخوپورہ میں خالہ زاد بھائی کو دھوکے سے قتل کرنے کے بعد اس کا انگوٹھا کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکلوانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

*شیخوپورہ: قتل کے بعد کزن کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکالنے والا ملزم گرفتار*

شیخوپورہ میں خالہ زاد بھائی کو دھوکے سے قتل کرنے کے بعد اس کا انگوٹھا کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکلوانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹلی جنس کی مدد سے مقتول کے کزن کو دو دوستوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے والدین کے اکلوتے بیٹے یاسین کو گولی مار کر قتل کیا اور اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکال لیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان بوری بند لاش نہر میں پھینکنے جا رہے تھے کہ پولیس نے گلی میں کھڑی کار سے لاش برآمد کرلی، ملزمان سے مقتول کا کٹا ہوا انگوٹھا بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان انگوٹھے کو استعمال کرکے مزید رقم نکلوانا چاہتے تھے، مقتول یاسین والدین کا اکلوتا بیٹا اور فیصل آباد کا رہائشی تھا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button