پاکستان

شریف خاندان کو دیوالیہ کرنے کا آغاز بھٹو دورسے ہوا، فیملی ترجمان کا برطانوی عدالت کے فیصلے پرردعمل

شریف خاندان کو دیوالیہ کرنے کا آغاز بھٹو دورسے ہوا، فیملی ترجمان کا برطانوی عدالت کے فیصلے پرردعمل

*لندن ہائیکورٹ نے حسن نواز کے مؤقف کو درست قرار دیا ہے، شریف خاندان کیلیے ایسے اتار چڑھاؤ نئی بات نہیں، ترجمان*

نواز شریف خاندان کے ترجمان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے کی خبر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو دیوالیہ کرنے کے عمل کا آغاز 1972 سے ہوا جب پہلی مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو صاحب کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیا گیا جس میں شریف خاندان بھی شامل تھا۔

ترجمان نے کہا کہ پھر جنرل (ر) پرویز مشرف نے یہی کام کیا، ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شریف خاندان کے ذاتی گھروں پر قبضہ کر لیا اور فیکٹریاں سیل کی گئیں، اس کے بعد ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے اپنے دور ستم میں یہ ظلم دہرایا اور شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو صرف سزا دینے کے لیے ان کے خاندان کے کاروبار کو چار بار دیوالیہ کرایا جا چکا ہے، شریف خاندان کے لیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ ملک وقوم اور اصولوں کی خاطر شریف خاندان نے برسوں کی محنت سے چلنے والے نجی کاروبار کے نقصانات اور ذاتی دکھ برداشت کیے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button