پاکستان

بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے چوتھے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں،

گوجرانوالہ(میاں تنویر ساحل)
ویب ڈیسک نیوز وی او سی اردو

بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے چوتھے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں،

تقریبات کے دوران لاکھوں زائرین نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی۔سالانہ عرس مبارک فلسطینی مسلمانوں، شہدائے ناموس رسالتۖ، ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی اور خطے میں امن و عافیت کی دعائو ں کے ساتھ گزشتہ روز اختتام پذیرہوگیا، اختتامی دعا میں لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت،تین روز تقریبات میں تحریک لبیک پاکستان کہ لاکھوں کارکنان اور عقیدت مندوں نے دربار شریف پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔عرس کے موقع پر لنگر کی تیاری کے لئے50سے زیادہ مختلف پکوان مرکز عارضی طور پر قائم ہوئے۔ جہاں سے لاکھوں زائرین کو لنگر اور کھانے کی سہولت دستیاب ہوئی۔عرس کے تیسرے روز لبیک یااقصیٰ و شہدائے ناموس رسالتۖ کانفرنس سے امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی،صاحبزادہ انس حسین رضوی،نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ، سرپرست اعلی قاضی محمود اعوان، مرکزی ناظم اعلی علامہ غلام غوث بغدادی، مرکزی نائب ناظم اعلی مفتی محمد عمیر الازھری، شمالی پنجاب کہ امیر پیر سید عنا یت الحق شاہ، صوبہ خیبر پختون خواہ کہ امیر ڈاکٹر محمد شفیق امینی، تحریک لبیک آزاد کشمیر کہ امیر علامہ عبدالغفور تابانی،صوبہ سندھ کہ امیر صوفی محمد یحیی قادری،صوبہ بلوچستان کہ امیر مفتی محمد وزیر احمد رضوی، مرکزی لیگل ایڈوائزررضوان احمد سیفی، سجاد احمد سیفی، مفتی محمد قاسم فخری و دیگرمرکزی مجلس شوری کے اراکین اور وطن عزیز کی نامور مذہبی و سیاسی شخصیات نے خطاب کیا۔ عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہم بابا جی کے مزار پر دلیری کی خیرات لینے آئے ہیں،حضور کے دین کی بات دلیری اور ہمت سے ہوگی،57اسلامی ممالک نے ایسا بغیرتی کا پیالہ پی رکھا ہے کہ امت مسلمہ پر مظالم کے پہاڑ ٹوٹ گئے لیکن انکے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ہماری منزل حضور ۖ کی ذات ہے۔آپ اورمیں بڑی منزل کے مسافر ہیں، ہمارے مشن نے بڑی دور تک جانا ہے۔ہماری شہادتیں کچھ بھی نہیں ہم نے یہ جانیں رسول اللہۖ کے لیے رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کا جتنا بھی کام ہے وہ اخلاص پر چل رہا ہے۔ہم صرف اورصرف امام الانبیاء ۖکے دین کے لیے کھڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو یہودیوں کی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کیا ہے اس سے پورا کفر ہلا ہے،حماس کے رہنماء نے خود کہا کہ ہماری پہلی کامیابی پاکستان میں اسرائیل کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا گیا،ہماری کامیابی یہ بھی ہے جو نیتن یاھو کو پاکستان نے دہشت گرد قرار دیا. پوری امت مسلمہ ان ماں پر قربان جنہوں نے اسماعیل ہنیہ اور یحیی سنوار جیسے بیٹوں کو پیدا کیا ہے۔اس موقع پرحافظ انس حسین رضوی،پیر سید ظہیر الحسن شاہ،علامہ شفیق امینی اورعلامہ غلام غوث بغدادی نے کہا کہ پا کستان کی تاریخ میں کو ئی ایسی سیاسی پا رٹی یا جماعت بتایں جو اس مقام پر کھڑی ہے، یہ محض اللہ اور رسول کی نظر و کرم اور ہمارے کارکنان کی قربانیوں کا فیض ہے،حضورۖ کا نعرہ تا بروز صبح قیامت تک لگے گا اور کوئی دنیا کی طاقت اس کو نہیں روک سکتی۔ تحریک لبیک پاکستان کہ رہنمائوں کا مزید کہنا تھا اپنے آپ کو اس قابل کریں کہ لوگ دیکھ کر کہیں کہ یہ وہ فرد جا رہا ہے جس کی تربیت امیر المجاھدین نے کی ہے۔آپ دائیں بائیں نہ دیکھا کریں بلکہ یہ دیکھا کریں کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کس بات میں ہے۔ہمارا مقصد بہت بڑا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم نے پوری دنیا پر نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نفاذ کرنا ہے۔علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ نے ہر چیز کا رخ محبت رسولۖ کی طرف موڑ دیا۔علامہ خادم حسین رضوی نے علامہ فضلِ حق خیرآبادی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تکالیف و مظالم برداشت کیے مگر ظالم و جابر حاکم وقت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ہمارے اسلاف نے کالج یونیورسٹیوں اور سڑکوں کے لیے قربانیاں نہیں دیں بلکہ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم والے ملک کے حصول کے لیے قربانیاں دیں۔ہمارے اسلاف نے اس لیے جیلیں برداشت کیں کہ اس ملک میں نظام مصطفی ۖ کا نفاذ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسلام کی تاریخ میں معیشت ٹھیک ہوئی ہے تو وہ قرضوں سے نہیں بلکہ جہاد سے ٹھیک ہوئی ہے۔جب مشرف نے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا تو امیر المجاھدین نے اسی وقت فرمایا سب سے پہلے پاکستان نہیں سب سے پہلے اسلام ہے۔تحریک لبیک پاکستان اس عزم کا اظہار کر رہی ہے کہ کہ چاہے ہماری جانیں چلی جائیں ہماری جان مال سب کچھ چلا جاے ہم اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عرس کے اختتام پرحافظ سعد حسین رضوی نے خصوصی دعا بھی کروائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button