پاکستان

*اسلام آباد سےکراچی کی پرواز بم کی جھوٹی اطلاع پر روک لی گئی، مذاق پر 2 مسافر گرفتار*

*اسلام آباد سےکراچی کی پرواز بم کی جھوٹی اطلاع پر روک لی گئی، مذاق پر 2 مسافر گرفتار*

اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بم کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز روک لی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کرکے مکمل سرچنگ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 2 مسافروں نےفلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا کہ وہ مذاق کر رہے تھے۔

ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز سوا 3 گھنٹے تاخیر روانہ ہوئی۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button