گوجرانوالہ کامونکی اور واہنڈو میں بچے اغوا ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا
مقامی پولیس اغوا کاروں کا سراغ لگانے میں ناکام، واہنڈو سے اغوا ہونے والے سات سالہ طالب علم عاصم کی نعش بھی نالے سے مل گئی
مقامی پولیس اغوا کاروں کا سراغ لگانے میں ناکام، واہنڈو سے اغوا ہونے والے سات سالہ طالب علم عاصم کی لاش بھی نالے سے مل گئی
مقتول سترہ روز قبل لاپتہ ہوا تھا، اب تک لاپتہ ہونے والے چار بچوں کی نعشیں مل چکی ہیں، پانچویں لڑکے کا ابھی بھی پولیس سراغ نہیں لگا سکی
گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) کامونکی کے معصوم بچے اب اس دنیا میں نہیں رہے، ایک ماہ قبل سات سالہ وقاص اور نو سالہ امیر حمزہ کو اغواء کر لیا گیا اور تین روز بعد ان کی لاشیں کھیتوں سے ملیں، یہ دونوں محنت کشوں کے بچے تھے جن کے قاتلوں کا آج تک سراغ نہیں ملا سکا، اس کے بعد پولیس اسٹیشن صدر کامونکی کے ہی علاقہ میں ایک پانچ سالہ بچہ عثمان بھی اغواء کر لیا گیا اور اس کی نعش بھی تین دن بعد کھیتوں سے ملی، اس معصوم بچے کے سفاک ملزموں کا سراغ نہیں مل سکا، اسی طرح پولیس اسٹیشن واہنڈو کے علاقے میں محنت کش افتخار کا سات سالہ بیٹا عاصم بھی لاپتہ ہوگیا جس کی لاش 19 روز بعد جوہڑ سے ملی ہے، جس کے ملزموں کا بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا، ان سب معصوموں کے والدین انصاف کے منتظر ہیں، گوجرانوالہ پولیس ابھی تک ان بچوں کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ خوف کا شکار ہیں.