انٹرنیشنلپاکستان

*اسرا_ئیل تمام حدیں پار کرچکا غ_ز_ہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

غ_ز_ہ میں ہمارے تصور سے زیادہ انسانی بحران ہے، شہباز شریف کا ریاض میں اسلامی ممالک سربراہان کے اجلاس سے خطاب*

*اسرا_ئیل تمام حدیں پار کرچکا غ_ز_ہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف*

*غ_ز_ہ میں ہمارے تصور سے زیادہ انسانی بحران ہے، شہباز شریف کا ریاض میں اسلامی ممالک سربراہان کے اجلاس سے خطاب*

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غ_ز_ہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے، کیوں کہ وہاں اسرا_ئیل جارحیت کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، غ_ز_ہ میں ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، وہاں ہمارے تصور سے زیادہ انسانی بحران پیدا ہوچکا ہے۔

یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ اسلامی ممالک کے سربراہان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن کریم کی آیت سے کیا اور کہا کہ غ_ز_ہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ غ_ز_ہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف نے بھی فیصلہ دیا مگر اس کے باوجود اسرا_ئیل کے ہاتھوں عالمی قوانین اور اقدار کی پامالیاں جاری ہیں، اس لیے غ_ز_ہ میں جنگ بندی وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے، اسرا_ئیل غ_ز_ہ کی امداد کی بندش کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کررہا ہے، ہمیں مل کر نہتے فلس_طینیوں کی بلاتعطل امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غ_ز_ہ میں انسانی بحران تصور سے بڑھ کر ہے، پاکستان فلس_طینی عوامی کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، غ_ز_ہ میں اسپتالوں کو تباہ کیا جارہا ہے، آزاد اور خود مختار فلس_طینی ریاست کا قیام ضروری ہے، ہمیں 1967ء کی سرحدوں سے پہلے والی فلسد_طینی ریاست قائم کرنا ہوگی، اسرا_ئیل کی جانب سے توسیع پسندانہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں، ایسے اقدامات خطے کو بڑی جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ پاکستان_ایران پر اسرا_ئیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے، کانفرنس کے انعقاد پر سعودی قیادت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button