انٹرنیشنل

پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم*

*پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم*

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، پانی کے شعبے میں بہتری اور کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اور مشترکہ کاوشیں کرنی ہوں گی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’ون واٹر سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022میں پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچائی، پاکستان سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پانی کے وسائل کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات کرنا ہوں گے، پانی کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button