انٹرنیشنلبرطانیہپاکستان

نواز شریف کی لندن آمد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج

*ن لیگ کے کارکنان نے نواز شریف کا استقبال کیا، دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف چور چور کے نعرے لگائے*

لندن: سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا تو دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے ورکرز بھی سامنے آگئے۔ دونوں جماعتوں کے کارکنان نے گو نواز گو اور عمران خان چور ہے کے نعرے لگائے۔

(ن) لیگ ورکرز نواز شریف کے استقبال جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کیلیے ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے تھے، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button