پاکستان

زیادہ ٹیکسز پاکستان کو نہیں چلنے دیں گے مگر آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پورے کرنے ہیں، وزیراعظم*

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
زیادہ ٹیکسز پاکستان کو نہیں چلنے دیں گے مگر آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پورے کرنے ہیں، وزیراعظم*

*وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہیں گے، کراچی کی روشنیاں بحال ہوچکیں یہ ہمارا فنانشل اور ایکسپورٹس کا مرکز ہے*

کراچی:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زیادہ ٹیکس پاکستان کو نہیں چلنے دیں گے تاہم ہمیں آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پورے کرنے ہیں اور وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کرنے پر خوشی ہوئی ہماری کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں ہمیں اب معاشی نمو کی جانب بڑھنا ہے، اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کو اب معیشت کی بہتری کے لیے استعمال کرنا ہے، ماضی میں بھی بڑے خوش نما پروگرام دیکھے اور سنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں کراچی کی روشنیاں ختم ہوگئی تھیں مگر اب کراچی میں دوبارہ روشنیاں آچکی ہیں کراچی ہمارا تجارتی، فنانشل اور ایکسپورٹس کا مرکز ہے، اب ہم اڑان پاکستان کے ذریعے ملکی معیشت کو مزید اوپر لے کر جائیں گے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button