پاکستان

تھانہ کینٹ کی حدود میں دن دہاڑے راہزنی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ شہری غیر محفوظ، سی پی او گوجرانوالہ سے ایکشن کی اپیل

Miتھانہ کینٹ کی حدود میں دن دہاڑے راہزنی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ شہری غیر محفوظ، سی پی او گوجرانوالہ سے ایکشن کی اپیل

گوجرانوالہ کرائم رپورٹ

محلہ شریف فارم راہوالی کینٹ کا رہائشی تاجر ندیم گجر گاڑیوں کی خرید و فروخت کاروبار کرتا ہےگزشتہ روز مورخہ 13 دسمبر 2024شام 5:30 کو جی ٹی روڈ گلشن کالونی گاڑی فروخت کرنے کی غرض سے جار ہا تھا کہ اچانک سے ایک گاڑی (برنگ میرون میرا جاپانی) نے تاجر ندیم گجر کی گاڑی کا پیچھا کیا اور گاڑی روکنے کی کوشش کی روڈ پر ٹریفک کے رش کی وجہ سے گاڑی رکی تو ساتھ ہی تین کس نا معلوم افراد گاڑی سے اسلحہ سمیت اتر کر تاجر ندیم گجر پر بہمانہ تشدد شروع کر دیا جس سے ندیم گجر شدید مضروب ہو گیا اس کے علاوہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا اور جاتے ہوئے جیب سے والٹ جس میں ( مبلغ پچاس ہزار روپے ) اور بنک کے اے ٹی ایم کارڈ لے کر موقع سے فرار ہو گئے
نمائندہ وی او سی سے بات کرتے ہوئے ندیم گجر نے بتایا کہ کے گزشتہ دنوں میری گاڑی بھی چھینی گئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں زیر التوا ہے پرانی رنجش کی وجہ سے اج مجھ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا یہاں تک کہ اسلحے کی نوک پر غنڈا عناصر نقدی چھین کر فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے دھمکیاں دی کے مقدمہ واپس لے وگرنہ اگلی دفعہ جان سے مار دیں گے اور اسلحہ لہراتے ہوئے گاڑی میں سوار ہو کر موقع سے فرار ہو گئے
سارے واقعہ کی تفصیلات تھانہ کینٹ میں درج کروا دی جس پر پولیس تفتیش عمل ہے اور ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نا لائی گئی(رپورٹ بشیر باجوہ وائس اف کینیڈا نیوز اردو)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button