اسلام آبادپاکستان

*قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل منظور*

اسلام آباد: قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں بھی سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے سمیت متعدد ترمیمی بل منظور کرلیے گئے۔

سینیٹ کا اجلاس کا اجلاس پریذائیڈنگ افسر سینیٹر عرفان صدیقی کی زیرِ صدارت ہوا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل پیش کیا، اس دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ بل آج ہی پیش ہو رہا ہے، اسے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیں، جس پر پریذائیڈنگ افسر نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

سینیٹر انوشے رحمٰن نے سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق گورننس اینڈ آپریشنز ترمیمی بل 2024 پیش کیا گیا جبکہ سینیٹر سلیم مانڈی والا نے قومی ادارہ برائے صحت تنظیم نو ترمیمی بل پیش کردیا یہ بل آج ہی پیش ہو رہا ہے۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کارخانہ جات ترمیمی بل ایوان میں پیش کردیا، جس پر اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ متعلقہ وزیر موجود نہیں ہیں، میں اس حالت میں نہیں کہ اس بل کو سپورٹ کرسکوں، بعد ازاں، سینیٹ نے کارخانہ جات ترمیمی بل منظور کر لیا۔

اجلاس میں فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 مؤخر کر دیا، وزیر قانون کو کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ایک اچھا بل آئے گا، اس بل کے ساتھ اس میں سے چیزیں بھی شامل ہوں گی، پریزائیڈنگ آفیسر نے بل مؤخر کرنے استدعا منظور کر لی۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا بل گارجنز اور وارڈز ترمیمی بل 2024 ایوان سے منظور کر لیا گیا، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے موٹر سائیکل حادثات کی تعداد میں اضافے پر قرارداد پیش کی، جسے سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے پیش کیا گیا پاکستان اینیمل کونسل بل 2023 ایوان سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button