اسلام آبادپاکستان

مولانا فضل الرحمن آج نہ مانے تو ترمیمی مسودے میں فوجی عدالتوں کی شق آ سکتی ہے

نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس کے اختتام کے بعد بلاول زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات کا احوال بتایا، بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہونے والی گفتگو بارے کابینہ ارکان کی موجودگی میں بتایا۔

انھوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے مثبت رویہ اپنایا، تاہم ہم کبھی حتمی بات جان نہیں سکتے، آج دو بجے تک انتظار کیا جائے گا کہ مولانا سے ملاقات ہوتی ہے اور وہ کیا جواب دیتے ہیں، اگر مولانا فضل الرحمٰن نے آج دن دوبجے تک حامی نہ بھری تو کابینہ کا اجلاس ہوگا اور مولانا فضل الرحمن کے مسودے سے ہٹ کر پرانے مسودے سے بہت ساری چیزوں کو شامل کیا جائے گا ۔

مولانا فضل الرحمٰن اگرنہ مانے تو مسودے میں فوجی عدالتوں کے قیام کی شق بھی آسکتی ہے، مولانا فضل الرحمن سے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں اصلی مسودے میں شامل شقوں کی منظوری کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اگر مولانا فضل الرحمٰن مان گئے تو پھر پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر مولانا فضل الرحمٰن خود بل پیش کریں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں میں الگ الگ دو تہائی اکثریت موجو دہے۔

*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button