*ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو آرام کا مشورہ کیوں دیا؟*

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*مولانا فضل الرحمان علیل ہوگئے، سیاسی سرگرمیاں معطل*
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹروں نے پاؤں میں شدید تکلیف کے باعث مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی دنوں سے مولانا فضل الرحمان کی نقل وحرکت انتہائی محدود ہوگئی ہے کیونکہ انہیں پاؤں میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات سے واپسی پر انہیں پاؤں میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی اور بائیں پاؤں میں سوجن کے ساتھ انگلیاں نیلی پڑ گئیں تھیں۔
معالجین نے ابتدائی معائنے کے بعد انہیں چلنے پھرنے سے سختی سے منع کردیا اور مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹرز نے ہنگامی طور پر ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں ادویات تجویز کرتے ہوئے چلنے پھرنے سے پرہیز اور مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں فی الحال ملتوی کردی ہیں۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*