پاکستان

موٹروے پولیس نے تقریباً ساڑھے 8 لاکھ مالیت کا کھویا بیگ مالک کے حوالے کردیا

*موٹروے پولیس نے تقریباً ساڑھے 8 لاکھ مالیت کا کھویا بیگ مالک کے حوالے کردیا*

بہاولپور : ایم 5 پر موٹر وے پولیس نے 8 لاکھ 47 ہزار کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ اس کے مالک کےحوالے کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جھانگڑا شرقی سے ملتان جانے والےشہری کا بیگ واش روم میں رہ گیا تھا جس کے بعد یہ قیمتی بیگ جلال پورانٹرچینج سے پولیس کو ملا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ اس بیگ کی نقدی، زیورات اور سامان کی مالیت 8 لاکھ 47 ہزار روپےتھی جسے اب مالک کےحوالے کردیاگیا ہے۔

قیمتی بیگ واپس مل جانے پر شہری نےموٹر وے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی ۔

دوسری جانب اے آئی جی علی احمد صابر نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کوسراہا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button