لائف کیئر ویلفیئر سینٹر گوجرانوالہ کا افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا

گوجرانوالہ
علاقہ فیض کالونی کے سنگم میں انتہائی خوبصورت اور نفاست کا شہکار “لائف کیئر ویلفئر کلنک” کا افتتاح کیا جس کی صدارت محمد ادریس ناز سینئر جرنلسٹ و کالمسٹ (ایف ایم نیوز کے سی ای او) نے کی

لائف کیئر ویلفئیر کلنک علاقہ کے لوگوں کی ویلفیئر کے لیے بنایا گیا ہے جس میں ہر غریب امیر کو یکساں سہولت میسر ہوگی انتہائی کم فیس میں چیک اپ کی سہولت سے آراستہ کیا جائے گا اس میں فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے علاقہ مکین استفادہ حاصل کرسکیں گے

لا ئف کیئر ویلفئیر کلنک جدید میڈیکل مشینری و کوالیفائی ڈاکٹر و لیڈی ڈاکٹرز کے زیر سرپرستی علاج کی سہولت میسر ہوگی
آج مورخہ 20 اکتوبر 24 کو کلنک کا افتتاح کیا گیا جس میں مہمانانِ گرامی کی خصؤصی شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دیے اور سرخ ربن کو کاٹ کر “*لائف کیئر ویلفیئر کلنک*” کا افتتاح کردیا گیا

اس افتتاحی تقریب میں آنے مہمانان گرامی میں چودھری اشرف مجید ، چودھری پرویز شاکر ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر احسان گوندل ، ڈاکٹر عبداللہ بٹ، ڈاکٹر اعجاز بیگ ، ڈاکٹر افتخار الدین چودھری ، جرنلسٹ بشیر احمد باجوہ کنٹری ہیڈ پاکستان (وائس آف کینیڈا اردو)، جرنلسٹ محمد آصف سیٹھی (ایڈیٹر ان چیف روزنامہ برائٹ سٹار) و دیگر مہمانوں نے شرکت کی
رپورٹ بشیر باجوہ