*_امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن گریک کسار کی جانب سے لکھے گئے خط میں دیگر ارکانِ کانگریس کے دستخط بھی ہیں۔_*
*_خط میں کہا گیا ہے کہ رواں برس پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں تاریخی بے ضابطگیاں اور الیکشن فراڈ ہوا جب کہ ووٹرز کو بھی انتخابی عمل سے دور رکھنے کی کوششیں ہوئیں۔_*
*_اراکینِ کانگریس نے خط میں کہا ہے کہ ہم عمران خان کی فوری رہائی اور پاکستان میں پارٹی کے اراکین اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر حراست کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔_*
*_خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستان کی حکومت سے عمران خان کے تحفظ کی ضمانت لے اور امریکی سفارت خانے کے اہلکار جیل میں سابق وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں۔_*
*_خیال رہے کہ پاکستان کی حکومت اور الیکشن کمیشن اس نوعیت کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔_*