عرب اسلامی سربراہی اجلاس: سعودی ولی عہد کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا مطالبہ
*عرب اسلامی سربراہی اجلاس: سعودی ولی عہد کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرا_ئیلی جارحیت کو فلس_طینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے غ_ز_ہ اور لبنا_ن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاض میں ہونیوالے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں ولی عہد محمد بن سلمان نے فلس_طینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلس_طین اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے اہل ہے، ہم نے دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے عالمی سطح پر روابط شروع کیے ہیں۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے غ_ز_ہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور فلس_طینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کی کوششوں پر اسرا_ئیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ہم لبنا_ن کی خود مختاری کو نشانہ بنانے والی اسرا_ئیلی فوجی کی جانب سے لبنا_ن کے استحکام اور سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ اسرا_ئیل کی مسجد_اقصٰی کے تقدس کی پامالی اور بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری اسرا_ئیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے۔
سعودی عرب میں ہونے والے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دیگر سربراہان مملکت و حکومت، عرب لیگ اور او آئی سی کے اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں 50 سے زائد سربراہان مملکت اور خصوصی نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
it