پاکستان

قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ خضدارمیں کراڑو کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مقامی قبائلی رہنما کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی اور ان کےتین ساتھی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button