پاکستان

*ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے: خواجہ آصف*

*ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے: خواجہ آصف*

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں دو طرفہ تعلقات کی بات ہوگی ساتھ چلیں گے لیکن جہاں ضرورت ہوئی بھرپور اختلاف کیا جائے گا۔

امریکی الیکشن پر جیونیو زکی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ غز،ہ لبنا،ن اور عراق میں جنگ بندی ضروری ہے اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نسل کشی بند ہونی چاہیے اور نئی امریکی حکومت کو جنگ بندی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ بندی اقوام متحدہ سمیت کسی بھی فورم پر ہو خیرمقدم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے، ایک شخص کی خاطر کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، وہاں پاکستان سے زیادہ مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے۔

*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button