پاکستان
جعلی پیر نے دم کروانے آئی خاتون کو خنجر دکھا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اوکاڑہ میں جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں ایک جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے زیادتی کےالزام میں قصبہ 53 ٹوایل سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شوہر سے ناراض خاتون ملزم جعلی پیر سے دم کروانے آئی تھی جسے ملزم نے خنجر دکھا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کےخلاف تھانا صدر میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب اوکاڑہ پولیس کے مطابق قصبہ رایت پورکےقریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا چینل فالو کیجئے*