پاکستان

اسلام آباد میں پولیس آپریشن: علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی پسپا، کارکن بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور

اسلام آباد میں پولیس آپریشن: علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی پسپا، کارکن بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور

اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے جس کے ساتھ کارکنان بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔

علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود تھیں اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں آپریشن شروع ہوتے ہی بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے چلے گئے اور اطلاعات کے مطابق دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں روانہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اورعلی امین کس طرف گئے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم اطلاعات کے مطابق دونوں جناح ایونیو سے ایک ہی گاڑی میں گئے۔

بشریٰ بی بی کی گاڑی کا رخ کے پی ہاؤس کی جانب موڑا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس کا اسکواڈ بشری بی بی کی گاڑی کے تعاقب میں ہے۔ قیادت کے جاتے ہی کارکنان بھی جناح ایونیو اور سیونتھ ایونیو سے گاڑیاں چھوڑ کر جا رہے ہیں، مظاہرین رہائشی علاقوں کی جانب جارہے ہیں۔

اُدھر بلیو ایریا میں خیبر چوک کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف آپریشن میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا اور کچھ جان بچاکر نکلنے میں کامیاب رہے۔

رینجرز نے پہنچ کر ڈی چوک کو کلئیر کیا اور کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ اب پولیس اور رینجرز نے پی ٹی آئی مظاہرین سےجناح ایونیوخالی کرا لیا اور احتجاجی مظاہرین کو خیبر پلازہ سے آگے تک دھکیل دیا۔

دن بھر تحریک انصاف کے کارکنوں کی اسلام آباد کے ریڈ زون میں پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اورآنکھ مچولی جاری رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button