اسلام اباد ایئرپورٹ سے اغوا اور بعد ازاں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے ڈاکٹر کے قاتلوں کا سراغ تاحال نہیں لگایا
اسلام اباد
ایئرپورٹ سے اغوا اور بعد ازاں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے ڈاکٹر کے قاتلوں کا سراغ تاحال نہیں لگایا جا سکا گزشتہ روز ضلع چارسدہ تنگی کہ ڈاکٹر عبداللہ نیاز ولد نیاز علی وزٹ ویزے پہ چائنہ گیا ہوا تھا واپسی پر اسلام اباد ایئرپورٹ پر اتے ہی چند نامعلوم افراد نے اسے گاڑی میں بٹھانے کے بعد بے دردی کے ساتھ قتل کر کے جواں سال ڈاکٹر کی لاش کو ٹیکسلا کے علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی کاروائی کا اغاز کر دیا مقتول ڈاکٹر کے بھائی عبدالرحمن کے مطابق اسے اپنے قریبی دوستوں نے ہی قتل کیا تاہم وجہ عداوت تاحال سامنے نہیں ا سکی حیات نامی شخص کے موبائل سے کال کی گئی کہ ڈاکٹر کو ایئرپورٹ لینے کوئی نہ ائے میری گاڑی ڈاکٹر کو لے جانے کے لیے ائے گی مقتول کے لوائقین نے ائی جی پنجاب ار پی او راولپنڈی ڈی پی او اٹک سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے ان کے ساتھ نہایت ظلم ہوا ہے