انٹرنیشنلایران

*ایران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پاسداران_انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور پائلٹ جاں بحق*

ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران_انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مزندرانی اور پائلٹ حامد جنداگی جاں بحق ہوگئے، حادثہ جنگی آپریشن کے دوران پیش آیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے جنوب مشرق میں ایک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایرانی پاسدران_انقلاب کے دو ارکان جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی پاسداران_انقلاب کی بری فوج کا ایک چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

فضائی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاسدران_انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مزندرانی پاسداران_انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button