*آج دن بھر کی خاص خاص خبریں

*24 اکتوبر 2024 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں | اس پوسٹ کو آگے شیئر کرنے کی درخواست ہے
*
*جنرل عاصم منیر متشدد انتہا پسندوں کیخلاف توانا آواز ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ جریدے کا خراج تحسین*
*امریکی قانون سازوں نے عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا*
*امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے بائیڈن کو خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ*
*بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے 9 ماہ بعد رہائی کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئیں*
*بشری کی رہائی، عمران خان اور وکلا کی ملاقات کا کل ہی بتادیا تھا، فیصل واوڈا*
*بشری کی رہائی کیلئے ڈیل ہوتی تو وہ جیل میں ہی نہ رہتیں، بیرسٹر گوہر*
*نیپرا کا اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینےکا اعلان، بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ کمی*
*کے-الیکٹرک کی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست*
*سیکورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن؛ 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارج ہلاک*
*ٹانک: اکاؤنٹ آفس پر دہشت گردوں کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی*
*احتجاج کی تاریخ کا اعلان جلد کروں گا، اس بار پورے ملک کو بند کریں گے، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور*
*اڈیالہ جیل میں عمران خان کی وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار*
*عمران خان کو صرف ڈیڑھ گھنٹے کیلئے پنجرے سے نکالا جاتا ہے‘، وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد گفتگو*
*جماعت اسلامی کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان*
*اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے چیک اَپ کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم*
*میں خیریت سے ہوں، قاتلانہ حملے کی خبریں من گھڑت، جھوٹ اور افواہ ہیں، مفتی طارق مسعود کی وائرل خبروں کی تردید*
*حکومت نے بیوروکریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کردی*
*تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی، جسٹس منصور کا چیف جسٹس کو ایک اور خط، خصوصی بینچ میں بیٹھنے سے انکار*
*جن مقدمات میں قانون چیلنج ہوا ہے، ان کی الگ کیٹیگری بنانے کی ہدایت جاری کردیں، نامزد چیف جسٹس*
*پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: انگلینڈ کے267 کے جواب میں پاکستان کے 3 وکٹ پر 73 رنز، 194 رنز کا خسارہ باقی*
*ٹک ٹاکر مناہل ملک کی وائرل نازیبا ویڈیوز پر مشی خان کی تنقید*
*وزیراعظم کی ٹیکس نظام کو موثر بنانے کے لیے ایف بی آر کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت*
*ٹیکس دینے والوں کی فہرست ہر روز اپ ڈیٹ ہوگی، ایف بی آر نے اہم ترمیم کردی*
*محفوظ پنجاب ویژن،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ سیف سٹی کاافتتاح کر دیا*
*مجھے نہیں پتا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے، بلاول زرداری*
*حکومت اور پی پی نے جسٹس منصور کو ہی چیف جسٹس بنانے کا یقین دلایا تھا، جے یو آئی*
*وفاق اور سندھ میں کراچی تا سکھر ایم 6 موٹروے کی تعمیر پر اتفاق*
*پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم، 88 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور*
*آئینی ترامیم میں اسلامی شقوں کا تحفظ، جے یو آئی کل ملک بھر میں یوم تشکر منائے گی*
*مورو: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق*
*نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی فعال ہونے سے قبل ہی غیر فعال*
*بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان بھی آج نہیں تو کل رہا ہوجائیں گے، مولانا عبدالغفور حیدری*
*سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سرقلم*
*اسلام آباد: اختر مینگل سمیت بی این پی کے دیگر رہنماؤں کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج*
*عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کے خلاف کیسز کے حق میں نہیں ہوں، رانا ثناء اللہ*
*کراچی: ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے، ڈالر اور سونا لے اڑی*
*آرمی چیف کا خطے کی سب سے بڑی فضائی مشق کا مشاہدہ، فضائیہ کی جنگی تیاریوں پر اظہار اطمینان*
*تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں، ان پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں: وزیر خزانہ*
*قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی*
*کراچی میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت پہنچ گئی*