گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے کریک ڈاؤن ناکام بااثر فیکٹری مالکان شہر کی فضاء میں زہر گھلونے لگے،
گوجرانوالہ
شیخوپورہ روڈ پر زہریلا دھواں چھوڑنے سے سموگ اور فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں، بھٹیاں اور صنعتی یونٹس سیل ہوتے ہی چند منٹ بعد ڈی سیل ہو جاتی
اہل علاقہ اور گردونواح کے رہائشی سانس، دمہ، پھیپھڑوں، آنکھوں میں چُبن، الرجی اور دل کے امراض جیسے سنگین مسائل میں مبتلا ہونے لگے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
گوجرانوالہ(عظمیٰ شاہین سے) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات شہر کو سموگ اور فضائی آلودگی سے پاک اور رہائشی آبادیوں سے صنعتی یونٹس کو باہر منتقل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں، کینن میٹل اینڈ ورکس اور شیخوپورہ روڈ پر زہریلا دھواں چھوڑنے سے سموگ اور فضائی آلودگی پھیلانے والی متعدد فیکٹریاں، بھٹیاں اور صنعتی یونٹس موجود ہیں، جو سیل ہوتے ہی تھوڑی دیر بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی سرپرستی، لکشمی کی چمک سے ڈی سیل ہو جاتے ہیں، زہریلا دھواں چھوڑنے سے سموگ اور فضائی آلودگی پھیلنے سے اہل علاقہ اور گردونواح رہائشی سخت اذیت میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ سانس، پھیپھڑوں، الرجی، دمہ، آنکھوں میں چبن اور دل کے امراض جیسے سنگین مسائل میں مبتلا ہونے لگے ہیں، اہل علاقہ اور گردونواح رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بااثر فیکٹری مالکان ضلعی انتظامیہ، محکمہ تحفظ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور انسپکٹرز کی جیب گرم کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے سنگین مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں، اہل علاقہ اور گردونواح رہائشیوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری/ڈی جی ماحولیات، سیکرٹری ہیلتھ سے التماس کی ہے کہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ پنجاب کی غریب عوام کے ساتھ مستقبل میں ایسا کھلواڑ نہ کیا جائے اور سخت اذیت میں مبتلا اہل علاقہ اور گردونواح رہائشی خوشگوار ماحول میں زندگی بسر کر سکیں.
Searching for a cost-effective way to get your ad seen by millions? For Details: http://puxq9u.contactblastingworks.my