گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی مبینہ ملی بھگت، بااثر فیکٹری مالکان شہر کی فضاء میں زہر گھلونے لگے
نیوز ڈیسک (وی او سی اردو)
شیخوپورہ روڈ پر زہریلا دھواں چھوڑنے اور فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں، بھٹیاں اور صنعتی یونٹس سیل ہوتے ہی 15 منٹ بعد ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی اور لکشمی کی چمک سے ڈی سیل ہو جاتے
اہل علاقہ اور گردونواح کے رہائشی دمہ، آنکھوں اور الرجی جیسے سنگین مسائل میں مبتلا ہونے لگے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
گوجرانوالہ(عظمیٰ شاہین سے) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات شہر کو فضائی آلودگی سے پاک اور رہائشی آبادیوں سے صنعتی یونٹس کو باہر منتقل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا، کینن میٹل اینڈ ورکس المعروف باؤ فرخ اعجاز والی فیکٹری اور شیخوپورہ روڈ پر زہریلا دھواں چھوڑنے اور فضائی آلودگی پھیلانے والی متعدد فیکٹریاں، بھٹیاں اور صنعتی یونٹس موجود ہیں، جو سیل ہوتے ہی 15 منٹ بعد ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی اور لکشمی کی چمک سے ڈی سیل ہو جاتے ہیں، 24 گھنٹے زہریلا دھواں چھوڑنے سے اہل علاقہ اور گردونواح رہائشی سخت اذیت میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ الرجی، دمہ اور آنکھوں جیسے سنگین مسائل میں مبتلا ہونے لگے ہیں، ایل علاقہ اور گردونواح رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بااثر فیکٹری مالکان محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز کی جیب گرم کر دیتے ہیں، اہل علاقہ اور گردونواح رہائشیوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری/ڈی جی ماحولیات، سیکرٹری ہیلتھ سے التماس کی ہے کہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ پنجاب کی غریب عوام کے ساتھ مستقبل میں ایسا کھلواڑ نہ کیا جائے اور سخت اذیت میں مبتلا اہل علاقہ اور گردونواح رہائشی خوشگوار ماحول میں زندگی بسر کر سکیں.
Are you still looking at getting your website done/ completed? Contact e.solus@gmail.com
Struggling to rank on Google? Our SEO experts can help. Contact es.olus@gmail.com