گوجرانوالہ کھیالی بائی پاس روڈ فلائی اوور کے دونوں اطراف سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام پریشان
عوامی نمائندوں کے وعدوں اور جھوٹی تسلیوں سے آگے نہ بڑھ سکی
عرصہ دراز سے سڑک تاخیر کا شکار ہونے سے بات
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ داران نے آنکھیں بند کر لیں، عوام کا سفر کرنا محال ہو گیا
گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) فلائی اوور کے دونوں اطراف سے سڑک کھیالی بائی پاس گوجرانوالہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت کے باعث دھول مٹی کی وجہ سے اردگرد کے رہائشی سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، سڑک سے گزرنے والی ٹریفک بھی انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، نکاسی آب کے انتظامات ناقص رہے، ٹوٹی ہوئی روڈ کے باعث شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ٹوٹی ہوئی روڈ پر موجود نالوں کے گندے پانی کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار، رکشہ ڈرائیورز اور دیگر ہیوی وہیکلز کو گزرنے میں شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے، جبکہ انتظامیہ گندے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ٹوٹی ہوئی روڈ پر جگہ جگہ کھڈے ہونے اور ٹریفک کے جام رہنے سے عوام منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہے، گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے لیکن متعلقہ حکام اور عوامی نمائندے صرف طفل تسلیاں دیتے آرہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ ٹوٹی ہوئی سڑک کے اس حصہ کی فوری تعمیر ومرمت کی جائے، تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو سکے.