گوجرانوالہ رورل ہیلتھ سنٹر واہنڈو میں شعبہ ریڈیالوجی اور ڈینٹل یونٹ عرصہ دراز سے غیر فعال مریض و لواحقین پریشان
انچارج شعبہ ریڈیالوجی، شعبہ ڈینٹل یونٹ اور کلرک مسلسل ہیلتھ سنٹر سے غیر حاضر
مریضوں کو نجی کلینک یا پرائیویٹ ہسپتال سے چیک اپ کی ہدایت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی خاموشی معنی خیز
گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) کامونکی رورل ہیلتھ سنٹر واہنڈو کے مسائل ختم نہ ہو سکے، شعبہ ریڈیالوجی اور شعبہ ڈینٹل یونٹ عرصہ دراز سے بند ہونے سے مریض و لواحقین بے یار و مددگار ہو گئے ہیں، انچارج شعبہ ریڈیالوجی اور شعبہ ڈینٹل یونٹ کے مسلسل غیر حاضر رہنے سے مریضوں کو نجی کلینک یا پرائیویٹ ہسپتال سے چیک اپ کی ہدایت کی جاتی ہے، جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی کالی بھیڑوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، سہولیات کی فراہمی میں ہیلتھ سنٹر ڈسپنسری کی مانند ہو کر رہ گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ انچارج شعبہ ریڈیالوجی، شعبہ ڈینٹل یونٹ اور کلرک عرصہ دراز سے ہیلتھ سنٹر سے غیر حاضر ہیں اور انکی حاضری کو عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے یقینی بنایا جا رہا ہے، ہیلتھ سنٹر کے عملہ کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو بیسیوں درخواستیں دے چکے ہیں لیکن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی کالی بھیڑوں نے بھی نوٹس لینے کی بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جس پر سماجی کارکنان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر ہیلتھ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.