پنجاب

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

تاریخ07نومبر 2024ء

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران چیف انجینئر پلاننگ اکرام الدین و دیگرنے مدّت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اُن کے واجبات کے چیک دیئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئرپلاننگ اکرام الدین نے مدّت ملازمت پوری کر کے باعزت طریقہ سے گیپکو سے ریٹائرہونے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمر بھر اپنا خون پسینہ دے کر گیپکو کو نمبر ون کمپنی بنانے والے آپ سب ملازمین محکمہ کیلئے تاحیات باعثِ عزت ہیں۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوکری سے ریٹائر ہونے ہیں مگر ہمارے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں آپ کا محکمہ کے ساتھ تعلق ہر گز نہیں ٹوٹا آپ جب چاہیں یا آپ کو کوئی مسئلہ ہو بلا جھجھک ہمارے پاس آئیں آپ کی خدمت کرنا ہمارے لئے باعث ِ فخر ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے اپنے خطاب کے دوران ریٹائر ملازمین کو باعزت طریقہ سے واجبات کی ادائیگی کی شاندار روایت پر گیپکو انتظامیہ کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ ہر ملازم کا خواب ہے اوروہ لوگ نہایت خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں پورے اعزاز کے ساتھ محکمہ سے رخصت کیا جا تا ہے۔تقریب کے اختتام پر مدّت ملازمت پوری کر کے گیپکو سے ریٹائر ہونے والے گیپکو ملازمین کو اُن کے واجبات کے چیک دیئے گئے۔تقریب میں مینجر ایڈمن اظہر یعقوب، ڈپٹی مینجرپبلک ریلیشنزمحمد جہانگیر رانا، ڈپٹی مینجر ایڈمن اینڈ سروسز طارق بشیر سمیت گیپکو افسران، یونین عہدیدران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ گیپکو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button