تحصیل آفس میں ہیلپ ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

گو جرانوالہ 11 نومبر2024ء
گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدررانا محمد صدیق خاں نے کہا کہ الیکشن میں بزنس کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں کو پوراکرنے کیلئے بزنس گروپ قیادت اوراراکین مجلس عاملہ دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے عزم کیا تھا کہ جو چیمبرآف کامرس کا ممبر ہوگا اس کی ہر ادارے میں عزت ہو گی، ممبرشپ کارڈ کی ویلیو ہوگی۔انہیں وعدوں کی تکمیل میں ایک اور مزید کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد،اے سی سٹی اقراء مبین نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کی سفارش پر تحصیل آفس میں ہیلپ ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے ممبران ممبرشپ کارڈ لیکر جائیں اور اپنی جائیداد کی رجسٹری،انتقال،فرد یا اس سے متعلق دیگر معلومات تحصیل آفس میں ہیلپ ڈیسک پر متعلقہ آفیسر زتعینات کر دیئے ہیں تاکہ ممبران بغیر کسی انتظار اور دقت کے اپنی جائیداد،زمین کے متعلقہ فرد،رجسٹری،انتقال جیسی سہولیات حاصل کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل آفس میں بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے قائم کردہ ہیلپ ڈیسک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ارا کین مجلس عاملہ،سابق صدور محمد عاصم انیس،میاں عمرسلیم،سابق سینئرنائب صدر ضیاء اللہ عرفانی،سینئررہنما نیئر جمیل بھٹی کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا کہ بلاشبہ اس وقت گوجرانوالہ چیمبر کی موجودہ رجیم رانا محمد صدیق خاں کی صدارت میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے میں انتہائی متحرک ہے چیمبر کی سفارش پر بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے ہیلپ ڈیسک کا قیام کر دیا گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بزنس کمیونٹی اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرے۔صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا محمد صدیق خاں نے کہاکہ گوجرانوالہ چیمبر اپنی بزنس کمیونٹی کیلئے حتی الامکان کوشش کر رہا ہے کہ ان کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں کہا کہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کیلئے چیمبرآف کامرس میں مختلف ہیلپ ڈیسک کا قیام بھی کروادیا گیا ہے اور مزید کروائے جائیں گے۔نیز گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اپنے ممبران کی آسانی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس طرح کے مزید اقدامات کیلئے مزید کوششیں جاری رکھے گا۔