گلگت بلتستان سے اسکردو جاتے ہوئے برفباری کے باعث دو روز سے پھنسے مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
*گلگت بلتستان: برفباری کے باعث دو روز سے پھنسے مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا*
ویب ڈیسک
نیوز وی او سی اردو
گلگت بلتستان سے اسکردو جاتے ہوئے برفباری کے باعث دو روز سے پھنسے مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
گلگت بلتستان کی تحصیل گلتری کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے 16 افراد گزشتہ روز دو گاڑیوں پر اسکردو روانہ ہونے کے بعد دیوسائی کے میدان میں ڈھائی فٹ کی برف میں پھنس گئے تھے۔
مسافروں کے پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی مسافروں کے ریسکیو کیلئے اسکردو اور گلتری سے پاک فوج کے جوانوں کی ٹیم سمیت پولیس اور ریسکیو کے اہلکاروں کی ٹیمیں دیوسائی روانہ ہوئیں۔
پاک آرمی کی زمینی ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں نے برفباری میں مسافروں کو کامیابی کے ساتھ ریسکیو کرلیا، پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
ریسکیو ٹیموں نے بڑی لا کے مقام سے مسافروں کو ریسکیو کر کے بحفاظت واپس گلتری پہنچا دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے دیوسائی کی گزرگاہوں پر گاڑی اور پیدل سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*