فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک*
*پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔*
فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تھانہ نشاط آباد کی حدود میں مبینہ مقابلہ ہوا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہلاک ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے جانے کے دوران ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے، مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں قاسم، اسلام، زاہد اور نوید شامل ہیں۔
ادھر چنیوٹ پولیس نے مبینہ مقابلہ میں دو ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے اپنے ہی ساتھیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، ڈاکو مسافر گاڑیوں کو روک کر وارداتیں کرتے تھے، دو ملزمان فرار پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*