وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 10 سال میں بجلی کی قیمت مزید ناقابل برداشت ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 10 سال میں بجلی کی قیمت مزید ناقابل برداشت ہوجائے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو بجلی کی قیمتیں بڑھتی رہیں گی، آئندہ 10 سال میں بجلی کی قیمت مزید ناقابل برداشت ہوجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ دعا کریں افغانستان میں سینٹرل ایشیا-ساؤتھ ایشیا الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن اینڈ ٹریڈ پروجیکٹ (کاسا-1000) کا انفرا اسٹرکچر نہ لگ سکے، ورنہ کاسا منصوبے کی مہنگی بجلی کی قیمت کون ادا کرے گا؟
وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدوں میں کچھ نہیں کر سکتے تھے، آئی پی پیزمالکان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے اپنا منافع قربان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو مرحلہ وار گیس کم کی جائے گی، سولر نیٹ میٹرنگ کےلیے ریگولیشنز اور پرائسنگ میکانزم تبدیل کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ عوام نیٹ میٹرنگ اور آف گرڈ پر جا رہے ہیں، ریگولیشنز اور پرائسنگ کو ریشنالائز کیے بغیر سولر سے عوام کو روک نہیں سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈسکوزکی نجکاری کو بہت باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، کے-الیکٹرک کی نجکاری کے باوجود 170ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے، اگر اسی طرح ہی ڈسکوز کی نجکاری کرنی ہے تو کوئی فائدہ نہیں۔