دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں: چوہدری طیب مہر
دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم ایک پیچ پر اکٹھی ہیں تاکہ پاکستان کے خلاف سرگرم ملک دشمن قوتوں کا سر کچلا جا سکے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
گوجرانوالا
(نیوز وائس اف کینیڈا اردو پاکستان بیورو)
ممتاز سیاسی و سماجی فلاحی شخصیت صدر پنجاب مہر ویلفیئر سوسائٹی انجمن الراعی پاکستان چیرمین ڈویژن گوجرانوالا انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس گوجرانوالا چوہدری طیب مہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے پے چند گرد عناصر کے درپے چند مٹھی بھر سفاک دہشت انسانیت کے دشمن ہیں جنہیں کوئی مہذب معاشرہ برداشت نہیں کر سکتا ۔ وطن عزیز کی سرزمین کو ایسے تخریبی عناصر سے پاک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر اکٹھی ہوتا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم ملک دشمن قوتوں کا سر کچلا جاسکے۔ ڈیرہ مہراں جلیل ٹاون گوجرانوالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری طیب مہر نے کہا کہ ملک کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں وطن عزیز میں قیام امن کے لیے پاک فوج کا کردار قومی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ ملک و قوم کو امن و استحکام کی طرف لے جانے میں پاک فوج کی بڑا گراں قدر خدمات ہیں جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ چوہدری طیب مہر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشاء اللہ باہمی اتحاد سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کردم لیں گے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k