پاکستان

کمشنر گوجرانوالہ /گجرات ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہنر کے اعتبار سے دنیا میں کسی سے کم نہیں

گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام۔ اضلاع کے صنعت زاراورمختلف سماجی تنظیموں کی خواتین کی جانب سے ہاتھ سے بنی ملبوسات اور دیگر تیارکردہ مصنوعات کسی بھی لحاظ سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں۔

گوجرانوالہ 17۔نومبر
(ڈیسک نیوز وی او سی اردو)

کمشنر گوجرانوالہ /گجرات ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہنر کے اعتبار سے دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے گھریلو صنعت اور دستکاریوں کے فروغ اور ان کی تشہیر کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور معاونت اورسرپرستی کرے گی گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام۔ اضلاع کے صنعت زاراورمختلف سماجی تنظیموں کی خواتین کی جانب سے ہاتھ سے بنی ملبوسات اور دیگر تیارکردہ مصنوعات کسی بھی لحاظ سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں۔ ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے اور بہتری لانے کیلئے خواتین کو جدید رحجانات پر مبنی تربیت اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام ایک روزہ ہینڈی کرافٹ کی نمائش،میڈا ہنر میڈا گہنا، کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک،،اے ڈی سی آر گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ ،ڈوثرنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال ارشاد وحید‘ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نواز‘ مینیجر صنعت زار مس سمیرا اقبال ،انچارج ماڈل چلڈرن ہوم زیب النساء‘ سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس ملک اجمل اعوان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر محمد عالم‘ عدنان ریاض بٹ‘ مس شمائلہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر دارلامان مس شاہدہ وارث کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور تمام اضلاع کی خواتین اور دیگرمتعلقہ افسران نے بھرپور شرکت کی۔
کمشنر نے کہا خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے گھریلو صنعت اور دستکاریوں کا فروغ نا گزیر ہےخواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں با عزت روزگار کمانے کے قابل بنایا جا سکتا ہے خواتین کے ہاتھ سے بنی مصنوعات کسی بھی لحاظ سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں۔خواتین کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیداہوگآ انہوں نے کہا کہ خواتین کو جدید رحجانات پر مبنی تربیت اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔ا نہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی مارکیٹنگ کریں تاکہ بچیوں کو آرڈر ودک ملے۔یہ نمائش وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وثرن خود مختار خواتین کا عملی ننونہ ہے۔ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اپنی گرہ سے شاپنگ بھی کی ۔ڈوثرنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ارشاد وحید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا نمائش کو شہریوں نے بے حد سراہا اور خوب پذیرائی ملی خواتین نے نمائش میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے خواتین کے ہینڈی کرافٹ کے فن پاروں کی تعریف کی اور افسران کوبہترین نمائش کے انعقاد پر شاباش بھی دی اور انکے کام کو سراہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button