دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانہ بڑھانے کے لئے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری
مانیٹرنگ ڈیسک وی او سی اردو
22 اکتوبر 2024
وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑی کو ایک بار نوٹس کے بعد جرمانہ عائد ہوگا اور گاڑی بند کردی جائے گی
پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے او رسنگل یوز پلاسٹک کلچر متعارف کرانے کے لئے تاریخی اقدام
انفورسمنٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم
ڈی سی اور ڈی پی او ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیوں کے سربراہ، تاجر اور حکام ممبر ہوں گے
ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیوں کو پلاسٹک کے خاتمے کی مہم کو یقینی بنانے کے لئے جرمانہ عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا
غیر معیاری اور ماحول دشمن پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ تحویل میں لینے ک ااختیار بھی حاصل ہوگا
معیاری اور ماحول دوست پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری کی رجسٹریشن اور تجدید فیس میں کمی
310 انوائر منٹ انسپکٹر بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی
انوائرمنٹ انسپکٹرز کے لئے 250 ای بائیکس خریدنے کی منظوری بھی دے دی
انوائر منٹ انسپکٹرز کے لئے سٹینڈرڈ یونیفارم کی منظوری
پنجاب ایگزامینیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTAA) کا قیام کی منظوری
سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری، وزیراعلی مریم نوازشریف کا طلبہ کو جلد ازجلد لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت
کھیلتا پنجاب گیمز 2024 (انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام) کی منظوری
6 ہزار نوجوانوں کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں 25 ہزار ماہانہ پر انٹرن شپ کرائی جائے گی
پرائیویٹ یونیورسٹیاں 50 نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ مفت تعلیم کے مواقع فراہم کریں گی
سمال فارمرز کیلئے کابینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی منظوری دے دی
سال میں 2 لاکھ جانور تیار کرنے کا ٹارگٹ مقرر، بڑے فارمرز کے لئے بھی سکیم لانے پر اتفاق
صوبائی کابینہ نے پنجاب میں 3 نئی اتھارٹیز کے قیام کیلئے ایکٹ کی منظوری دی دے
پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اور پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری
وزیراعلی مریم نوازشریف کی پنجاب میں ہندو اور سکھ بھائیوں کے لئے فیسٹول کارڈ کے اجراء کی تجویز
بابا گرونانک کے جنم دن اور دیوالی کے موقع پر 2200 خاندانوں کو 10 ہزار روپے دئیے جائیں گے
پنجاب کی ٹیکنکل یونیورسٹیوں کو اوپن کرنے کے فیصلے کی منظوری
وائلڈ لائف پارکس جوہر آباد میں گریڈ 1 سے 15 تک کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری