پاکستانپنجاب

‏وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور آمد

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی دودہ کیا۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرائیج ایریا میں مریضوں کی آمد اور علاج کے آغاز کے سسٹم کا مشاہدہ کیا۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ایئر ایمبولینس پیشنٹ وارڈ کا معائنہ کیا۔

بہاولپور سے ایئر ایمبولینس پر منتقل ہونے والے مریض امجد علی کی عیادت

ہارٹ پیشنٹ امجد علی کا ایئر ایمبولینس سروس کے اجراء پر وزیرِاعلیٰ کو ازراہِ عقیدت سلام اور ڈھیروں دعائیں۔

ایئر ایمبولینس سروس عوام کا حق ہے کسی پر احسان نہیں، مریم نواز شریف کی امجد علی سے گفتگو، صحتیابی کی دعا۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت، مسائل کے فوری حل کا حکم۔

"کی حال اے، کتھوں آئے او” وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی بزرگ مریض غلام فرید سے گفتگو۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف ایمرجنسی وارڈ کے پاس بزرگ میاں بیوی کو دیکھ کر رک گئیں۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی خوشی محمد کے فوری علاج کی ہدایت

بزرگ مریض کو ایمرجنسی میں فوری طور پر وہیل چیئر مہیا نا کرنے پر اظہارِ ناپسندیدگی۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف بعد ازاں وارڈ میں بزرگ مریض خوشی محمد کے پاس پہنچ گئیں اور علاج کا خود مشاہدہ کیا۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکیورٹی اہلکاروں کو مریضوں کی آمدورفت میں مداخلت سے سختی سے روک دیا۔

پی آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو ری ویمپنگ پلان اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا عوام کیلئے پریشانی کا سبب بننے والے اور بدعنوان عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا حکم۔

پی آئی سی میں انتظامی بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر انتظامی اقدامات کی ہدایت

عوام کو مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ مریم نواز شریف

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی پی آئی سی پر مریض کا رش کم کرنے کیلئے پی آئی سی ٹو کی جلد تکمیل کی ہدایت

پی آئی سی ٹو میں انتظامی سربراہ کی فوری تعیناتی کا حکم

پی آئی سی ٹو میں جدید اور بہترین مشینری اور کیتھ لیب مہیا کرنے کی ہدایت۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button