پنجاب کابینہ کا آسان کاروبار کیلئے مفت پلاٹ دینے، موٹرسائیکل کی اسپیڈ محدود کرنے کا اعلان

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*پنجاب کابینہ کا آسان کاروبار کیلئے مفت پلاٹ دینے، موٹرسائیکل کی اسپیڈ محدود کرنے کا اعلان*
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا جس میں ایجنڈا پوائنٹ زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اسکیم کی منظوری دی گئی اور ایک لاکھ بزنس سٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔
کابینہ نے سی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ کی منظوری دی اور وزیر اعلیٰ نے آسان کاروبار سکیم کے لئے مفت اراضی دینے کااعلان کردیا، فیصلہ کیا گیا کہ 3کروڑ روپے تک بلا سود قرض دیا جائے گا۔
کابینہ نے ای وہیکلزچارجنگ اسٹیشن قائم کرنےکےلیے پالیسی طلب کرلی اور قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
کابینہ نے کسان کارڈ کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ کرنے اور کیش لمٹ 30 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دی۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k