پاکستان

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے سول نافرمانی کا اعلان واپس لینے کی شرط رکھ دی

*سول نافرمانی کی تلوار لٹکا کر مذاکرات نہیں ہوسکتے، بات چیت کیلیے تیار ہیں، پی ٹی آئی پرانی روش ترک کرے، حکومتی اراکین*

اسلام آباد:
حکومتی اراکین اور ن لیگ کے سینئر رہنماؤں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے سول نافرمانی کا اعلان واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب ہم نے مذاکرات کی پیش کش کی تو پی ٹی آئی نے جواب میں کہا کہ حکومت کی کوئی اوقات نہیں، سیاسی جماعت سے رابطے کا مطلب مذاکرات نہیں تاہم ایک میز پر بیٹھ کر ہی بات چیت سے حل نکالا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button