پاکستان
یہ جنگ خان کی آزادی کی نہیں ملک کے لیے ہے، بشریٰ بی بی کی آڈیو سامنے آگئی
یہ جنگ خان کی آزادی کی نہیں ملک کے لیے ہے، بشریٰ بی بی کی آڈیو سامنے آگئی
*احتجاج میں ورکرز ہی نہیں عوام کو بھی لانا ہے،انٹرنیٹ بند ہوئے تو متبادل بندوبست کرنا ہوگا، عمران خان کا پیغام پہنچایا*
بشریٰ بی بی نے کہا کہ گرفتاری کا معاملہ نہیں چلے گا، کسی کے پاس ثبوت کے طور پر ویڈیو نہیں ہوگی، یہ جنگ خان کی آزادی کی نہیں ملک کے لیے جنگ ہے، سچا مسلمان غیرت مند، اپنے لیڈر اور اپنے ملک سے وفا کرنے والا ہوتا ہے۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ کوئی ورکر زخمی ہوجائے تو حلقے کا ایم این اے یا ایم پی اے اس کا خیال کرے گا، زخمی ورکرز کو اکیلا نہیں چھوڑنا ہے اس کا اور اس کے گھر کا بھی خیال رکھنا ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے